صحتگلگت بلتستان

سلتروسیت: دس بیڈ ہسپتال بجلی اورسٹاف سے محروم

hospita

سلترو(نمائندہ خصوصی) سلترو سیت ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ ہسپتال کیلئے ابھی تک بجلی کی لائن ہی نہیں لگائی گئیہے۔ ہسپتال سے ٹرانسفارمر تک تین کھمبوں کی ضرورت ہے جبکہ ہسپتال میں وائرنگ مکمل ہونے کے باوجود محکمہ برقیات نے بجلی فراہم نہیں کی ہے۔

ہسپتال ایک نرس کے رحم و کرم پر ہےاور ابھی تک اسپیشلسٹ ڈاکٹر تعینات نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج کے لیے شہر جانا پڑتا ہے ۔

ہسپتال میں قیمتی مشینری موجود ہے لیکن اسے چلانے والا کوئی موجود نہیں ہے ۔

علاقے کے عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کو فوری طورپربجلی فراہم کی جائے اوراسپیشلسٹ ڈاکٹر کی تعینات فوری طورپر یقینی بنائی جائے۔ زچہ بچے کا سنٹر قائم کیا جائےاور حال ہی میں مشتہر پوسٹسں میں سیت ہسپتال کو بھی شامل کیاجاہییں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button