حاجی اکبر تابان کو گلگت بلتستان کا گورنر بنایا جائے: حاجی فضل علی شگری
شگر(عابد شگری) حاجی اکبر تاباں کو گورنر بنانے میں تاخیر سے مسلم لیگی کارکنوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ تاباں مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے درینہ کارکن اور وفادار رہنماء ہےلہذا حکومت کو فوری طور انہیں گورنر گلگت بلتستان مقرر کردینا چاہئیں۔
مسلم لیگ (ن) سکردو کے ڈویژنل نائب صدر حاجی فضل علی شگری نے کہا کہ حاجی اکبر تابان نے مسلم لیگ کو بلتستان میں اس وقت زندہ اور فعال رکھا جب پرویز مشرف کی دور میں تمام فصلی بٹیر مسلم لیگ (ن) کو تنہاء چھوڑ کر بھاگے تھے۔ انہوں نے ایک وفادار کارکن اور رہنماء ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بلتستان میں مسلم لیگ کو قائم و دائم رکھا۔آج مسلم لیگ (ن) ہر گلی کوچے میں پھیلےہونا ان کی مرہون منت ہیں۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے چیف کوآرڈنیٹر حافظ حفیظ الرحمن اوروزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلم لیگی کارکنوں کی خواہشات کا احترام اور اکبر تاباں کی درینہ ،مخلصانہ اور وفاداری کے صلے میں انہیں فوری طور پر گورنر گلگت بلتستان تعینات کریں۔