سیاست

آپریشن کے نام پر داریل تانگیر میں عام لوگوں کو تنگ نہ کیا جائے، مولانا رحمت اللہ سراجی

گلگت (پ ر) حکومت داریل تانگیر میں آپریشن کے آڑ میں بے گناہ عوام کو تنگ کرنے سے باز آئے ،گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا جا رہا ہے ،خواتین اور بزرگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے مدارس اور مساجد کی تقدس کو پا مال کیا جا رہا ہے، اس سے عوام میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے،چند دہشت گردوں کی ظالمانہ کاروائیوں کی سزا داریل تانگیر کی لاکھوں عوام کو دینا اور لاکھوں عوام کو آئی ۔ڈی۔پیز بنانا یہ قرین انصاف نہیں ہے اور انسانی حقوق کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی جی۔بی۔ایل۔اے مولانا رحمت اللہ سراجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس۔سی ۔او انجینئروں کا اغوا بد ترین اقدام ہے کسی بھی طور پر اس کی حمایت نہیں کی جا سکتی دیا مر کے علماء اور عمائدین نے اس کی بھرپور مذمت کی ہے مگر چند افراد کی دہشت گردی کی سزا لاکھوں لوگوں کو دینا یہ انصاف کے تقاضوں کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔حکومت فوری طور پر بے گناہ اور غریب افراد کے گھروں کی تلاشی لے لیں ان کے گھروں کو مسمار کرنے یا خواتین کو بچوں سمیت گرفتار کرنے کے بجائے دیامر کے علماء اور گرینڈ جرگہ کے عمائدین کو اعتماد میں لے کر مغویوں کو بازیاب کرائے ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے محب وطن عوام کے ملک و قوم کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ابتک دے رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لئے اور ملک کے روشن مستقبل کے اپنے آج کو قربان کر رہے ہیں۔جس دھرتی پر ان کی جائیدادیں اور آباؤ اجداد کی قبریں ہیں ملکی استحکام و تعمیر و ترقی کے اپنا سب کچھ قربان کر رہے ہیں65سال گزرنے کے باوجود سول و فوجی حکومتیں کالا باغ ڈیم نہیں بنا سکی ، ڈیم بنانے کے اعلان پر خیبر پختونخوا اور سندھ کی سیاسی جماعتیں ملک توڑنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں ۔ انہوں نے تانگیر میں بے گناہ خاتون کو نوزائیدہ بچے سمیت گرفتار کر کے گلگت منتقل کرنے اور مکان کو مسمار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے بے گناہ لوگوں کے گھروں کو گرا رہی ہے۔دیامر انتظامیہ کی اس ظالمانہ اقدام کی مثال پورے ملک میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ججوں کے ذریعے مذکورہ واقعے کی صاف و شفاف تحقیقات کرائے اور اصلی حقائق عوام کے سامنے لائیں یہ دیامر کو بدنام کرنے کی بیرونی سازش بھی ہو سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ داریل تانگیر کے عوام کو مسلم لیگی امیدوار کو ووٹ دینے پر سزا نہ دیں۔اور انتظامیہ سے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے اقدامات پر سخت نوٹس لیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button