گلگت بلتستان
سیاسی گھرانوں کے لوگوں کو نگران کابینہ میں شامل کرنے کی غلطی کی گئی تو دیامر میں مختلف قبائل کے درمیان خونی تصادم ہوگا، مظاہرین
چلاس(عمر فاروق فاروقی) سابق اپوزیشن لیڈر کے بھتیجے کو نگران کابینہ میں شامل کرنے کی افوا پر دیامر میں آل پارٹیز کے کارکن اور عہدیدار سڑکوں پر نکل آئے اور نگران وزیراعلیٰ کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔
مظاہرین نے کہا کہ اگر نگران وزیراعلیٰ نے سیاسی گھرانوں کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کرنے کی غلطی کی تو دیامر میں مختلف قبائل کے درمیان خونی تصادم ہوگا،اور تمام سیاسی پارٹیاں آنے والے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیں گے،اس لئے وزیراعلیٰ ہوش کے ناخن لیں.