متفرق

آزاد امیدوار کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے علی آباد ہنزہ میں کمپین آفس کھول کر انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

ہنزہ ( اجلا ل حسین )گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ 6میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والا آزاد امیدوار کرنل (ر) عبیداللہ بیگ نے ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد میں مرکزی کمپین افس کا افتتاح کیا اس موقع پر عوام کے کثیر تعداد شریک ہوئے ۔ اس موقع پر کرنل (ر) عبیداللہ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے اسے سوچ سمجھ کر استعمال کرے تاکہ عوام کی مستقبل میں ایک اچھا اور عوام کا دوکھ درد رکھنے ولا لیڈر کاانتخاب ہو ۔ اس سے قبل ہنزہ کے عوام نے ایک نہیں بلکہ بار راجوں کو موقع دیا مگر راجے عوام کی مشکلات حل کرنے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے ساتھ عوام سے ہر وقت دُور بیٹھے رہے۔ جبکہ دوسری طرف سیاسی پارٹیوں کے نمائندے جن کو بھی عوام نے آزمایا مگر عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے۔

کرنل (ر)عبیداللہ ییگ نے مزید کہا کہ میرے منشور میں ہنزہ کے عوام کو سماجی،معاشرتی اور سیاسی تینوں کی بیداری شامل ہے۔شیناکی ، مرکزی ہنزہ اور گوجال کے عوم کی مایوسی کے خاتمہ کے لئے تین نشتتں میرے منشور کا حِصَہ ہیں۔ ووٹ آپ کی امانت ہے۔ نوجوان نسل مستقبل کے معمار ہیں اور جمہوریت کو پروان چڑھانے میں وہ قوّت بازو کا کام سر انجام دے سکتیں ہیں۔ جمہوریت ایک بہتر نظام کا نام ہے ۔آپ (اہلیان ہنزہ) اور آپ آیندہ کی منصوبہ بندی کے لئے ہی بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ہنزہ کے عوام اس وقت مختلف مشکلات سے دور چار ہیں، ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ تو دوسری جانب مختلف ترقیاتی منصوبے جو ادھورے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ کے عوام ایک پڑھے لکھے قوم کا حصہ ہیں، اور توقع ہے کہ 28مئی کو ہونے والی انتخابات میں مجھے کامیاب کرینگے اور میں انشاللہ عوام کی توقعات پر ہر ممکن اترنے کی کوشش کر وں گا۔

انہوں نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ انہون نے انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کے لئے ایک سروے کیا تھا جس میں عوام ہنزہ نے مجھے بھر پور طریقے سے حمایت کر کے سروے ٹیم کو اپنا موقف پیش کیا تھا مگر بد قسمتی سے پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مجھے نہیں ملا۔ تاہم عوام کے توقعات اور اعتماد پر اترتے ہوئے آزاد امیدوار کی حثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے عوام کے پاس حاضر ہوا ہو ں انشاللہ ہنزہ کے عوام مجھے نا امید نہیں کر ینگے۔

کرنل (ر) عبیدا للہ بیگ نے مرکزی کمپین افس کے افتتاحی تقریب میں مزید کہا کہ ہم اپنی صلاحتیوں کو بروکار لاتے ہوئے عوام ہنزہ کے مختلف عوامی مسائل ہیں بھر حل کرنے کی کوشش کرینگے ہم میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان کے شکر گزار ہے جنہوں نے نہ صرف ہنزہ بلکہ نگر، شگر، کھر منگ کو بھی اضلاع بنا دیا ہم حکومت وقت سے توقع رکھتے ہے کہ سی پیک منصوبے میں ہنزہ ، نگر ، گلگت اور دیا میر میں بھی انڈسٹریل زون بنائے گے جس سے عوام استفادہ حاصل کرینگے اور ہم وعدہ کرتے ہے کہ ان اضلاع میں زون بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔

اس موقع پر امتیاز گلگتی نے کہا کہ محل میں رہنے والے راجوں کو کبھی عوام کی پر واہ نہیں ہوتی، مطلب نکلنے پر غریب عوام کو ٹھوکر مارنے والے یہ جھوٹے سیاست دان ہیں۔ میر اور ان کی فیملی سازشوں کو ہم سیاست نہیں بلکہ مطلب خوری کہتے ہیں ۔ گزشتہ انتخابات کے بعد میر اور ان کے اہلیہ نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے، اس کا ثبوت ہم آئندہ انے والے وقتوں میں عوام کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میر غضنفر علی خان اور ان کی اہلیہ عوام کے ساتھ مخلص ہو تے تو وہ خواتین کا سیٹ ہنزہ کے کسی غریب اور قابل خاتون کو دیتے مگر ان میں یہ بصیرت اور حوصلہ نہیں ہے۔ اب دوسری جانب اپنے بیٹے کو الیکشن میں لانا چاہیتے ہیں۔ یہ خواب ہم کبھی پورا نہیں ہونے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میر نے ہر وقت عوام سے جھوٹ بولا ہے ہنزہ ضلع کو ضلع بنانے والے میر نہیں بلکہ میاں محمد نواز شریف ہے جن کا ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے نہ صرف ہنزہ کو ضلع بنایا بلکہ نگر، شگر ، کھر منگ کو ضلع بنایااور اسکردہ گلگت روڈ ، بلتستان یورنیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا۔

ا نہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرنل عبیداللہ بیگ ایک ایسا نڈر ، ایماندار اور مخلص بندہ ہے وہ نہ صرف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے خدمت کرنے والا شخص ہے انشاللہ 28مئی کو ہنزہ کے عوام اس کو بھاری اکثیریت سے جیتا کر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں پہنچائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button