ڈپٹی کمشنر غذر میڈیا کی زینت بننے کی بجائے عملی اقدامات کرے
چٹور کھنڈ(تجزیہ: نعیم انور) ڈپٹی کمشنر غذر فوٹو سیشن اور میڈیا کی زینت بننےکی بجائے عملی طور پر عوام کی خدمت کریں۔ ضلع غذر کی تا ریخ میں پہلی بار بم دھما کے کا منصوبہ بنا یا گیا مگر کئی دن گزرنے کے باوجود نہ تو ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی پس پردہ عنا صرکا کوئی سراغ لگا یا جا سکا۔ بم دھما کہ منصو بے کے ملزموں کی گرفتا ری میں تا خیر سے عوام میں گہری تشویش پا ئی جا رہی ہے۔ پُر امن ضلع میں گو رنر جیسے شخصیت پر حملے کا منصبو بہ بندی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری میں تا خیر غذر انتظامیہ کی نا کامی کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔
عمائدین غذر،انتظامیہ کی بے بسی اور نا اہلی دیکھ کر عوام خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ سلپی جو کہ ضلعی ہیڈ کواٹر کا نو احی گاوں ہے جہاں بم نصب کر کے ضلع سے غائب ہونے والے ملزمان نے بارڈر ایریاز کی سیکورٹی اور داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے نظام کو مشکوک بنا کر رکھ دیا ہے۔ تحصیل اشکومن اس وقت مسائلستان بن چکا ہے ،عوام بے یا رومدد گا ر ہیں مگر ڈپٹی کمشنر کو تحصیل اشکومن کا دورہ کرنے کی فرصت نہیں۔ عوامی نو عیت کے کئی اہم منصوبے تعطل کا شکار ہیں،کئی ٹھیکدار رقم ایڈوانس میں ہضم کر کے منظر عام سے غائب ہیں مگر ایگزیکٹیو انجیئنرکام چور ٹھیکداروں کے آگے بے بس ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کام چور ٹھیکداروں کے خلاف ایف آئی آر کاٹ کے جیل بھیجنے کی با تیں ہوا میں اُڑچکی ہیں۔ کئی بار عوام اشکومن نے میڈ یا کے زریعے ڈپٹی کمشنر کو علاقے کے مسائل سے آگا ہ کرنے کی کوشش کی مگر ضلعی سربراہ عوامی مسائل پر توجہ دینے اور اپنے انتظامی فرائض نبھانے کی بجائے غیرضروری سرگرمیوں میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری کی طرف سے واضع احکامات کے با وجود ضمنی الیکشن کے دوران غذر حلقہ نمبر 1میں وزیر اعلیٰ پیکج کے تحت ملنے والی رقم ہڑپ کرنے والے پر وجیکٹ لیڈرز کے خلاف کوئی کا روائی نہ ہو سکی اور انکوئری کمیٹی کی طرف سے کام مکمل کرنے والے پروجیکٹ لیڈرز کو بقایہ رقم کی ادائیگی کی سفا رش کے با وجود رقم اب تک پیمنٹ نہ ہو نا لمحہ فکریہ ہے۔ عوام اشکومن نے ڈپٹی کمشنر غذر سے مذکورہ معاملات پر سنجیدگی دیکھانے کی اپیل کی ہے۔