گلگت: محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت کا انعقاد
گلگت ( فرمان کریم) محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی جانب سے مقابلہ نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں گلگت بلتستان کے سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ اور رسول خدا حضرت محمد ؑ کے شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ضلع گلگت فرید اللہ تھے۔ مقابلے میں گلگت کے مشہور ومعروف شعراء محمد نظیم دیا، لیچکرار اشتاق احمد یاد، شرف الدین فریاد اور دیگر شعراء نے آنحضرتؑ کے شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ مسلمان آنحضرتؑ کی تعملیات پر عمل کر کے دین ودینا میں کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ اسلام ایک ضابط حیات ہے، مسلمان اپنے ذاتی مفادات کو بُھلا کر محتد ہ ہوجایئں اوراسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرے۔
تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔