متفرق

مسگر گوجال سے تعلق رکھنے والے معروف معلم اور سماجی رہنما قضائے الہی سے وفات پاگئے

گوجال (نمائندہ خصوصی) ضلع ہنزہ کے بالائی علاقے مسگر سے تعلق رکھنے والے معروف معلم اور سماجی رہنما عیسی خان حرکتِ قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام کو چہل قدمی کرتے ہوے ان کی حرکت قلب بند ہوگئی اور وہ دارِ فانی کو چھوڑ کر چلے گئے۔

مسگر میں کمیونٹی ماڈل سکول کے قیام اور انتظام میں مرحوم عیسی خان کا کلیدی کردار رہاہے۔ وہ ماڈل سکول کے پرنسپل کے طور پر بھی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔ ان کی تعلیمی اور سماجی ترقی کے لئے جاری کوششوں کی وجہ سے انہیں علاقے بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی ناگہانی موت پر زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خدمات کو بھی سراہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button