گلگت بلتستان
اشکومن: پا ور ہاوس کے مین چینل، پُل ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر، سٹرک بلاک
چٹور کھنڈ(نعیم انور) پراپر اشکومن پا ور ہاوس کے مین چینل جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر، اہم سٹرک مکمل طور پر بلاک جبکہ چینل کے سر بند میں بننے والا پُل بھی خستہ حالی کا شکا رہو گیاجوکسی بھی وقت انسانی جان کی ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔ اس صوررتحال سے مکینوں کو سخت پر یشانی کاسامنا ہے۔
یا د رہے کہ مذکورہ پُل متعلقہ محکمہ نے کچھ عرصہ قبل لاکھوں روپے خرچ کر کے تحمیرکیا تھا جو انتہا ئی قلیل عرصہ میں جواب دے گیا۔ پُل کی خستہ حالی سے مقامی لوگ زہنی ازیت میں مبتلا اورمقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عارضی پُل تعمیر کیا ہےجو وقتی طور پر کام تو دے سکتا ہے مگر مستقبل کے حوالے سے عوام میں تشو یش پا ئی جا رہی ہے۔
اشکومن کے مکینوں کا حکام بالا سے صورت حال کا فوری طور پر نوٹس لے کر مسا ئل کے فوری حل کا مطا لبہ کیا ہے۔