خبریںصحت

معیاری ادویات اور فوڈ اینڈ واٹر کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پہلی مرتبہ گلگت میں ڈرگ، واٹر اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کردی گئی ہے، سیکر یٹر ی ہیلتھ

گلگت (چیف رپورٹر) ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ادویات کی بھاری کھیپ سٹی ہسپتال کو ہدیہ کر دی گئی ۔ یہ ادویات جرمانہ کے طور پر ادویات تیار کرنے والی مختلف کمپنیوں سے وصول کی گئی تھی۔ سیکریٹری ہیلتھ جی بی سعید اللہ خان نیازی اور ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر کفایت اللہ نے سٹی ہسپتال کے نمائندہ ڈاکٹر طارق شریف کے حوالے کی ۔

بد ھ کے رو ز ڈرگ کنٹرول آفس گلگت میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں سیکر یٹر ی ہیلتھ گلگت بلتستان سعید اللہ خان نیازی نے خصوصی شرکت کی۔

بعد ازاں میڈ یا کے نما ئندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری ہیلتھ جی بی سعید اللہ خان نیازی نے کہا کہ محکمہ صحت صحت مند معاشرہ کے قیام میں شب وروز کوشاں ہے تاہم ڈاکٹر ز،اور ٹیکنیکل سٹاف کی کمی سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معیاری ادویات کی گلگت بلتستان میں دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ڈرگ ایڈ منسٹریشن ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیاری ادویات اور فوڈ اینڈ واٹر کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پہلی مرتبہ گلگت میں ڈرگ، واٹر اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کردی گئی ہے جہاں کروڑوں روپے مالیت کی مشینری بھی لگائی جاچکی ہے۔ اس لیبارٹری سے عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے سٹاف کی کمی کو بھی پورا کرنے کی بھر پور کوشش کی جائیگی اور گزشتہ دنوں وفاق سے محکمہ صحت کیلئے منظور 150 پوسٹوں میں سے ابتدائی طور پر 30پوسٹسں ڈرگ لیبارٹری کو دی جائیں گی اور اس موقع پر سیکریٹری ہیلتھ نے ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر کفایت اللہ کو اس بات کا یقین بھی دلایا کہ دیگر اضلاع میں غیر معیاری ادویات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے ڈرگ انسپکٹرز کو درکار گارڈیوں کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے بات کروں گا ۔

اس موقع پر ڈرگ کنٹرولر گلگت بلتستان ڈاکٹر کفایت اللہ نے کہا کہ غیر معیاری ادویات کے ذریعے عوام کی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں غیر معیاری ادویات کی روک تھا م کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں ،میڈیکل سٹورز میں ادویات مقررہ درجہ حرارت پر رکھنے کے متعلق بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ غیر معیاری اور زائد المیعاد ادویات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور غیر قانونی اقدامات میں ملوث میڈ یکل سٹورو ں کو مکمل سیل کیا جائے گا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیاجائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button