ہنزہ: گنش ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نوجوانوں کے لیےمختلف شعبوں میں تربیت کا اہتمام
ہنزہ نگر(اکرام نجمی) گنش ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن GDO ہنزہ کے زیر اہتمام مختلف کورسسز مکمل کرنے والے نوجوان خواتین و حضرات میں اسناد کی تقسیم کے سلسلے میں ایک پروگرام ہوٹل ہنزہ ایمبیسی میں منعقد ہوا۔ اے کے آر ایس پی کے تعاون سیGDO نے علاقے کے خواتین و حضرات کو ہنر مند بنانے کیلئے فروٹ پروسیسنگ ،ووکیشنل ٹریننگ ،کاروبار کے مختلف طریقے ،انگلش لنگویج کورس،موبائل رپیرنگ ،کوکنگ ،ہوٹل منیجمنٹ اور الیکٹریشن کے شعبوں میں تربیت دینے کا اہتمام کیا تھا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی عمران علی سلطان ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ نگر ضلع کی ترقی کیلئے نوجوان نسل آگے آئے۔ آئندہ یونین کونسل اور ڈسٹرکٹ کونسل کیلئے نوجوانوں سے امیدیں وابستہ ہیں۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے نوجوانوں کا کردار اہم ہوتا ہے۔ ضلع ہنزہ نگرکے لیے اے ڈی پی ضلعی انتظامیہ نے مقامی ایل ایس اوز کی مشاورت سے تیا ر کی ہے جوکہ 100سے زائد پروجیکٹس پر مشتمل ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ہنزہ نگر کے صدر اور سابقہ ممبر ضلع کونسل نے کہا کہ آج کے پروگرام کی شاندار کامیابی پر GDOکو مبارکباد دیتا ہوں اور تما م معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ علاقے کو درپیش مسائل کے حل میں حکومت عوام اور سول سوسائٹی آرگنائزیشز کو ملکر کام کرنا ہوگا جسکا درس ہمیں ہمار دین بھی دیتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری اسماعیلی کونسل لال بانونے کہا کہ گنش ایل ایس او کو ہنزہ کا اولین ایل ایس او ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور قوموں کی تقدیر بدلنے کیلئے ایسے ہی اداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ گنش ایل ایس او کے بعد ہنزہ میں باقی ایل ایس اوز کا قیام عمل میں آیا۔ تربیت حاصل کرنے والے خواتین و حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے سکریٹری لال بانوں کا کہنا تھا کہ جو کچھ آپ نے یہاں سیکھا ہے وہ معاشرےمیں بہتری اور خوشحالی لانے کیلئے سودمند ثابت ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ موسٰی کریمی امام جامح مسجد علی علی آباد نے کہا کہ گنش ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا کام قابل ستائش ہیں۔ خواتین کیلئے جو مواقعے فراہم کیا ہے وہ احسن ہے دین اسلام نے چودہ سو سال پہلے سے واضع کیا ہے کہ معاشرے میں خواتین کا کردار بہت اہم ہیں۔ خواتین مردوں کے ساتھ ساتھ باپردہ ہوکے اپنی سرگرمیاں انجام دے سکتی ہیں۔