شعر و ادب

سکردو، بزمِ علم و فن کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد

سکردو ( پ ر)معروف ادبی تنظیم بزم علم و فن کی جانب سے شاندا ر محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا محفل مشاعرہ کی صدارت رکن کونسل گلگت بلتستان وزیر اخلا ق حسین نے کی جبکہ چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ وزیر تاجور مہمان خصوصی تھے اس موقع پر منتخب شعرا ء کرام نے کلام پیش کرکے داد تحسین وصول کیا جبکہ معروف نعت خواں یاور مرغوب نے کلام اقبال پیش کیا

اس موقع پر ممبر کونسل گلگت بلتستان وزیر اخلاق حسین نے کہا کہ بزم علم و فن کی ادبی خدمات قابل قدر ہے شعرا نے جس خوبصورتی کے ساتھ منظوم کلام احساسات کا اظہار کیا ہے وہ لائق تحسین ہے اس موقع پر اُنہوں نے معاشرے کے افراد پر ذور دیا کہ وہ تعمیری سوچ کو فروغ دیں شعرا اپنے کلام میں اصلاحی پہلوؤں کو مدنظر رکھیں

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر وزیر تاجور نے کہا کہ اس سرد موسم میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کرکے میر اسلم سحر نے ہمیں گرما دیا ہے جس معاشرے میں شعرا اور قلم کار نہیں ہوتے وہاں انتہا پسندی ،ناانصافی اور بد امنی جنم لیتی ہے اُنہوں نے کہا کہ بلتستان ادب کی سرزمین ہے اس لئے یہاں پُرسکون ماحول ہے

اس موقع پر معروف سینئر صحافی قاسم نسیم نے کہا کہ بلتستان ادب کے حوالے سے ماضی میں بھی بے مثال رہا ہے جبکہ اس کا حال بھی درخشاں ہے اور انشااللہ مستقبل میں بھی روشن رہے گا اُنہوں نے شعرا کے کلام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے شعرا کے کلام میں تازگی اور پختگی قابل رشک ہے محفل مشاعرہ میں محمود فردوسی ،رضا بیگ گھائل ،عباس جرات ،رجب علی قمر ،فرمان خیال ،کاظم اثر ،سید امجد زیدی و دیگر شعرا نے کلام پیش کئے محفل مشاعری کے اختتام پر لاہور میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس افسوس ناک واقعے میں شہید ہونے والے شہدا ء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button