سیاست

استور، مسلم لیگ کے پرانے کارکن نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

استور (سبخان سہیل) پاکستان مسلم لیگ ن  کی غلط پالسی اور نہ اہل حکمت عملی ، خاص کر ضلع استور میں مسلم لیگ کی ضلعی قیادت کے رویہ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینر رہنما اور مسلم لیگ نہ کے درینہ پرانے ساتھی پیر مسلم شاہ نے اپنے سینکڑوں ساتھوں کے ساتھ پاکستان مسلم ن سے علحدگی اختیار کیا۔ انھوں نے اپنی ایک پریس کانفرنس مین کہا کی آج کے بعد میرا پاکستان مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ جلعی قیادت نے ایک عوامی احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں مسلم لیگ کارکنوں کو نظر انداز کرتے ہوے ان سب کی دل کو ٹھیس پہنچایا ہے ، میرا پاکستا مسلم لیگ ن سے گزاشتہ بیس سالوں سے وابیستگی ہے۔ ان بیس سالوں میں مسلم لیگ نے سوائے ہماری بے عزاتی کے اور کوئی کام نہیں کیا ہے ہر میان میں ہمیں نظر انداز کیا جاراہا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ استور میں ناقیص قیادت کی واجہ سے دن بدن گرتی جارہی ہے کارکنوں کو کوئی اہمیت نہین دی جارہی ہے اور استور کے سینر رہنماوں کو چاہے وہ وفاقی حکومت ہو یا صوبائی حکومت مکمل نظر انداز کرتی آرہی ہے۔ہم کب تک یہ کھیل تماشہ کی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی رکھیں ہمارے مسائل کو حل کرنے کے بجاے مزید ہمیں مسائل میں ڈالنے والی مسلم لیگ ن کی یہ جماعت سے آج کے بعد ہمارا کوئی تعلوق نہیں ہے۔ جو لوگ مشرف کے دور میں مشرف کے نعرے لگا رہے تھے وہ آج مسلم لیگ ن کے بڑے عہدوں پر برجمعان ہیں۔ ہم نے اپنے سینکڑوں رشتہ داروں اور کارکنان کے ساتھ اج مسلم لیگ ن سے علحیدگی اختیار کیا ہے ہم اپنے تمام کاکنان اور دوستوں سے مشاورت کے بعد آیہند کسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button