سیاست

سپریم کورٹ کے فیصلے میں عبوری آئین بنانے کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا گیا ہے، فتح اللہ خان رہنما تحریک انصاف

اسلام آباد(محبت حسین )پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما فتح اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حوالے سےسپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ حکومت اس حوالے سے قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد خطے کو عبوری صوبے کا درجہ دیکر گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کاازالہ کرے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف عبوری صوبے کے حوالے سے بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی.قومی اسمبلی میں بل پیش ہونے کے بعد واضح ہوجائے گا کہ کونسی جماعت گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مخلص ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حقوق کے نام پر شور مچانا بندکر دیا ہے جبکہ ان کے ایسے کارکنان سوشل میڈیا میں اب بھی واویلا مچا رہے ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کو یا تو پڑھا نہیں یا انگریزی میں لکھا ہوا فیصلہ ان کے سمجھ میں نہیں آیا ہے.انہوں پارٹی صدارت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلگت بلتستان کی پارٹی صدارت کے لئے اس وقت 40کے قریب کارکنان نے آن لائن درخواستیں جمع کروا دیا ہے پارٹی قیادت مارچ کے دوسرے ہفتے تک پارٹی صدر کا فیصلہ کرے گی جس کسی کو فیصلہ قبول نہیں ہوگا وہ اپنے منزل کا تعین خود کرے گ

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button