معیشت

ہنزہ نگر ایل پی جی ایسوسی شن نے علاقے میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا

ہLPG_portability19595

ہنزہ نگر( بیورو رپورٹ) . صارفین کو اب 11..8کلوگرام گیس سلنڈر کی قیمت 1850روپے مقرار کیا گیا ۔ ہنزہ نگر ایل پی جی ڈیلز کے صدر نے میڈ یا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوں ہی پورے پاکستان میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ہمیں مجبوری ہوتی ہے کہ ہم اپنے علاقے میں گیس مکی قیمتیں اضافہ کرے ۔ جب گیس کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو بغیر پوچھے ڈیلروں کے پاس بچی کچی گیس بھی ہم موجودہ قیمت پر دیتے ہے جو کہ عوام کے ؛لئے سہولت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گیس کی کاروبار کرنے والے کاروباری بھی اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہے ہم کبھی بھی عوام کے ساتھ دھوکہ نہیں کرینگے ہمیں جس قیمت پر گیس ملے گی اس حساب سے عوام کو گیس فراہم کرینگے۔ علاوے میں چند ایسے بھی لوگ ہے جو اپنی سیاست چمکانے کے لئے بے جا گیس ڈیلرز کو تنگ کرتے ہیں جسے ہم کبھی برداشت نہیں کرینگے اور نہ ہم عوام سے ناجائز منافع کمائے گے۔گیس ڈیلر ہنزہ نگر کے صدر نے کہا کہ عوام ہنزہ نگر کو حکومت کی جانب سے گیس کی جو قیمتیں مقرار کئے گئے ہیں ہم اُسی قیمت پر عوام کو گیس فراہم کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button