Uncategorizedموسم
سردی کی شدت میں اضافہ عطاآباد جھیل میں برف جم گئی کشتی سروس معطل
ہنزہ نگر(بیورو رپورٹ ). کشتی سروس معطل ہو گئی۔ کشتی سروس معطل ہونے کی وجہ سے بالائی ہنزہ کے عوام پھنس کر رہ گئے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہوگیا۔ گزشتہ کئی روز سے جھیل میں برف جمنے کی جہ سے چائینہ رافٹ کے انجن کی مدد سے روزانہ کشتوں کے لئے راہ ہموار کی جاتی تھی مگر گزشتہ روز ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں پٹرول کی شدید قلت کے باعث چائینز تعمیراتی کمپنی سی آر بی سی کے رافٹ کے انجن میں بھی پٹرول ختم ہوئی جس کے باعث کشتی سروس معطل ہوگئی جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر، طلبا اور پریض پھنس کر رہ گئے۔ہنزہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے عطاآباد جھیل میں مکمل طور پر برف جم گئی ہے۔ برف جمنے کی وجہ سے نہ صرف بالائی ہنزہ میں مسافر پھنس کر رہ گئے بلکہ سب ڈویثرن ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد میں سینکڑوں مسافر بھی پھنس کر رہ گئے۔