سہولیات سے محروم عوام کیلئے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے فری میڈیکل کیمپس کا آغاذ کردیا
گلگت(پریس ریلیز) گلگت کے مضافاتی اورصحت کی سہولیات سے محروم علاقوں کی عوام کیلئے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے فری میڈیکل کیمپس کا آغاذ کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں پہلا کیمپ جمعے کے روز میاں کالونی میں لگایا گیا ،جس میں تین سو سے ذائد مرد، خواتین اور بچے صحت کی بنیادی سہولیات سے مستفید ہوئے،مریضوں کو طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مفت دوائی بھی مہیا کی گئی، اس دوران الخدمت فاونڈیشن کے ذمہ داران اور رضاکاروں نے حصہ لیا ۔ جبکہ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی نظام الدین ، جہانذیب انقلابی، زینت شاہ، شجاعت فاروق، اور دیگر نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور ادارے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت کے مضافات میں صحت کی سہولیات کے فقدان اور ہسپتالوں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے بڑے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ، لہذا کیمپس کا سلسلہ جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، میڈیکل کیمپ کے دوران کئی سیریس مریضوں کو فوری طور ہسپتال ریفر کیا گیا ۔