Uncategorized

(ٹرانسپورٹ مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہونے کے بجائے اسسٹنٹ کمشنر شگر اپنے بنائے گئے کرایہ نامہ پر عمل درآمدکروائے، مسلم لیگ (ن

شگر(پ ر) ٹرانسپورٹ مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہونے کے بجائے اسسٹنٹ کمشنر شگر اپنے بنائے گئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد کرانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔مسلم لیگ(ن) عوام کے مفادات کیخلاف کوئی اقدام کیخلاف بھرپور آواز بلند کرتے رہیں گے۔ٹرانسپورٹرحضرات عوام کو لوٹنے کا سلسلہ بند کریں۔مسلم لیگ (ن) شگر کے جنرل سیکریٹری و ترجمان رضوان اللہ نے اپنے ایک بیاں میں کہا ہے کہ شگر انتظامیہ کی جانب سے مرتب کردہ کرایہ نامہ عوام دوست اور انصاف پر مبنی ہے۔جس سے عوام کو پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ ہوگا۔مسلم لیگ (ن) عوام پر ہونے والے کسی بھی زیادتی کو برداشت نہیں کرینگے۔جہاں جہاں عوام کی مفادات کیخلاف کوئی بھی کام ہو ہم عوام کی فلاح کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اسے براہ راست عوام کو فائدہ دینے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کا جاتا ہے۔ٹرانسپورٹ کی کرایوں میں کمی کیلئے سب سے پہلے مسلم لیگ (ن) شگر نے کمشنر بلتستان ڈویژن سے ملاقات میں پوائینٹ اُٹھایا تھا ۔ٹرانسپورٹ کی کرایوں میں کمی سے لوگوں کو اشیاء خوردنوش اور دیگر سامان کے قیمتوں میں کمی واقع ہوگا۔جس سے عوام پٹرولیم کصنوعات کی قیمیتوں میں کمی کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔ لیکن ٹرانسپورٹ مافیا دن دگنی رات چگنی فائدہ اُٹھانے کی غرض سے عوام کیاتھ مسلسل ظلم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔چھورکاہ اور الچوڑی کے ٹرانسپورٹروں کی جانب سے دو دن ہڑتال کے بعد انہوں نے خود ساختہ کرایوں میں اضافہ کرکے لوگوں سے سرکاری کرایہ نامے سے زائد کرایہ وصول کرنا شروع کردیا ہے۔شگر انتظامیہ فوری طور اس کا نوٹس لیں۔اور سرکاری کرایہ نامے سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کیخلاف کاروائی کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button