Uncategorized

چھوربٹ کے اکثر گاؤں جدید دور میں بھی موبائل فون کی سہولت سے محروم

گانچھے ( محمد علی عالم ) علاقہ چھوربٹ کے اکثر گاؤں جدید دور میں بھی موبائل فون کی سہولت سے محروم ہیں۔ ایس سی او حکام کی بار بار یقین دہانی پر کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا۔ حسن آباد کے مقام پر نصب ایس کام سروس دو گاؤں تک محدود رہ گیا ۔ عمائدین چھوربٹ نے متعدد بار ایس سی او کے اعلیٰ حکام کو مواصلاتی مسائل سے آگاہ کیا تھا جس پر انہوں نے یقین دہانی کی تھی مگر کافی عرصہ گزرجانے کے باوجود ابھی تک کوئی عملی کام نہیں ہوا۔ ایس سی او کی ہٹ دھرمی دوسری موبائل کمپینوں کو بھی کام کرنے نہین دیا جا رہا ہے ۔ جس وجہ سے عوام کو اپنوں سے رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button