سیاست

ہنزہ کو وزارت نہ دیکر عوام کے ساتھ سنگین زیادتی کی گئی، کیپٹن (ر) شفیع

گلگت(سٹاف رپورٹر)معروف سیاسی شخصیت و امید وار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر3 کیپٹن (ر)محمد شفیع نے کہا ہے کہ ایک ضلع کو تین وزارتیں دیکر من پسند افرادکو نوازا گیا لیکن ہنزہ کو وزارت نہ دیکر عوام کے ساتھ سنگین زیادتی کی گئی ۔حکومت فوری طور پر ہنزہ کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی سے تین وزراء لینے کی سمری منظو ر ہونے کے باوجود نگران کابینہ میں وزراء کی ایک فوج بھرتی کی گئی ہے جس طرح کنٹریکٹ ملازمین بھرتی کئے جاتے ہین اسی طرح نگران وزراء کابینہ میں شامل کئے گئے ہیں ۔مسلم لیگ ن نے تمام ضابطے اور قوانین توڑ کر آئندہ انتخابات میں اپنے لئے گھڑا کھود ا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تین ڈویثرن سے اہل اور غیر جانبدار افراد کو کابینہ میں لیا جا تا تو آج کسی کو انگلی اٹھانے کی نوبت نہیں آتی ۔مسلم لیگ ن کی دھاندلی کے منصوبے عوام کے سامنے آشکار ہوئے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button