صحت

گلگت: موذی مرض میں مبتلا چھے سالہ سلمان کے غریب والدین نے حکومت سےعلاج میں مدد کی اپیل کر دی

گلگت(لیڈی رپورٹر) ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں زیر علاج موذی مرض میں مبتلا چھے سالہ بچے سلمان کے غریب والدین نے حکومت سے بچے کی علاج میں مدد کی اپیل کر دی۔ بیمار بچے کے والد عالم نے میڈیا ٹیم کو دیکھ کر بتایا کہ انکا ایک اور بچہ بھی مہلک مرض میں مبتلا رہا ۔غربت کی وجہ سے علاج معالجہ نہ ہو نے سے جان کی بازی ہار گیا۔اب دوسرا چھے سالہ بچہ بھی پر اسرار بیماری میں مبتلا ہے۔ہسپتال میں علاج فراہم کی جا رہی ہے۔مگر بتایا جا رہا ہے کہ مکمل علاج کے لئے ملک کے دیگر بڑے شہروں میں لیجانا پڑے گا۔میری اتنی سکت نہیں کہ میں علاج کے اخراجات پورے کر سکوں۔بچے کے علاج میں معاونت فراہم کی جائے۔تاکہ بچے کا علاج ممکن ہو ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button