گلگت بلتستان

ہنزہ. متاثرین کے کے ایچ نے ضلعی انتظامیہ پر معاوضوں کی ادائیگی قصدا روکنے کا الزام لگا دیا

کر
"شاہراہ قراقرم بہت جلد پاکستان اور چین کے درمیان معاشی راہداری کی شکل اختیار کرنے والی ہے، ایسے میں زمین مالکان کو معاوضے نہ دے کر اہم قومی مصنوبے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہے”، رحمت علی، متاثرہ شخص
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) سب ڈوئیثرن ہنزہ کے متاثرین kkh نے زمینوں کے معاوضے کی ہنوز عدم فراہمی پر شدید غم غصے کا اظار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر جان بوجھ کر معاوضوں کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔ اور غریب عوام گزشتہ 9سالوں اپنے جائز حق کے لئے در پدر کی ٹھوکرے کھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار متاثرین KKHکے نمائدہ وفد نے کیا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ وفاق سے فنڈ ملنے کے باوجود مختلف ہتھکنڈے استعمال رکے غریب عوام کو اپنے حق سے محروم رکھی جارہی ہے۔

متاثرین KKHنے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد متاثرینKKH  کے جائز حق کے حصول کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ غریب عوام کے چولہے نہ بجھے۔ بصورت دیگر متاثرینKKHمجبورااپنے حق کے حصول کے لئے اپنے خاندان سمت سٹرکوں پر نکل آئے گے اور اس کا تما م تر ذمہ داری ہنزہ نگر کے اعلیٰ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ایک دہائی سے ہزاروں کنال قابل کاشت اراضی مالکان کے قبضے میں نہیں ہے اور نہ ہی ان کو جائز معاوضے فراہم کیے جارہے ہیں. مقامی افراد الزام لگاتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ نے وفاقی حکومت سے اس مد میں پیسے وصول کیے ہیں لیکن ایک مخصوص اکاؤنٹ میں پیسے رکھ کر اس پر منافع کمایا جا رہا ہے، اور زمین مالکان کو دربدر کیا جا رہا ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button