مسلم لیگ(ن) الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے کوشش کرے گی
گلگت( پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن )گلگت بلتستان کے سینئر ترین رہنما جعفراللہ خان کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) علماء ومشائخ ونگ جی بی کے نمائندہ وفدکی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی چیئرمین وسینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق سے ملاقات ۔اسلامی نظریاتی کونسل کادائرہ گلگت بلتستان تک بڑھانے اور گلگت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کازونل دفترقائم کرنے کامطالبہ کیاگیا۔ وفدمیں پاکستان مسلم لیگ(ن) علماء ومشائخ ونگ گلگت بلتستان کے صدر مولانا نادر خان،جنرل سیکریٹری شیخ رحمت علی حجتی ودیگر شامل تھے۔ راجہ ظفرالحق نے یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کریں گے اور گلگت بلتستان میں بھی ملک بھرکی طرح اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے زونل دفتر کے قیام کیلئے اپناکردارادا کریں۔ وفدنے راجہ ظفرالحق کوبتایاکہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات بہت ہی اہم ہیں۔ انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے اپنافعال کردار اداکرے گی۔