سیاست

نگران کابینہ میں ہنزہ نگر کو نظر انداز کرنا قابل مذمت ہے،کریم خان عرف کے کے

صدر اے پی ایم ایل جی بی  کریم خان عرف کے کے
صدر اے پی ایم ایل جی بی
کریم خان عرف کے کے

گلگت(پ ر) ہنزہ کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں انہوں نے گلگت بلتستان کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے جو قربانیاں دی ہے وہ فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر کریم خان عرف کے کے نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ہنزہ نگر کے عوام ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا نگران کابینہ میں ہنزہ نگر کو نظر انداز کرنا قابل مذمت اور ہنزہ نگر کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں نے ظلم و زیادتی کی انتہا کر دی ہے غریب عوام ان سے تنگ آچکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں گلگت بلتستان کے عوام ان کو مسترد کرینگے ۔انہو ں نے بتایا کہ اے پی ایم ایل الیکشن میں کامیاب ہو کر یہاں کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریگی اور کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب ہو گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button