سیاست

خپلو میں بین الاقوامی معیار کے مطابق پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے، سیکریٹری آصف اللہ کا وعدہ

گانچھے(اے آر رینگ چن ) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان آصف اللہ نے کہا ہے کہ خپلو میں عالمی معیار کے مطابق پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پروجیکٹ پر کام کریں گے اس کے لئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بلتستان ریجن نعیم احمد کی ذمہ داری لگائی ہے کہ وہ خپلو میں واٹر رائٹ ایشو کو حل کریں عوام نے تعاون کیا تو ایک سال کے عرصے میں کام مکمل کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خپلو ہسپتال میں دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ مخصوص بجٹ میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں خپلو ہسپتال میں لوکل گورنمنٹ کی تعاون سے کئے گئے نو وارڈ میں پلینگ کے کام کو سراہا گیا انہوں نے کہا کہ گانچھے نالہ پر دو لاکھ روپے سے صرف حفاظتی بند کی تعمیر سے مسئلہ حل نہیں ہو گا میں نے دیکھا ہے نالے سے عوام پتھروں کو نکال کے لے جارہے ہیں جس سے گرمیوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے پر نقصان پہنچتا ہے۔ گانچھے نالہ سے پتھر نکالنے کا سلسلہ بند نہیں ہو ا ہم وہاں حفاظتی بند تعمیر نہیں کریں گے عوام نے اگر تعاون نہیں کیا گیا تو صرف ہم کچھ نہیں کر سکتا۔

اس موقع ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو ڈاکٹر غلام حیدر نے کہاکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی تعاون سے رواں سال ہسپتال میں مریضوں کو سردی سے بچانے نو وارڈ میں پیلنگ کی گئی جس سے سردیوں میں مریضو ں کی مشکلات میں کمی ہوئی اس کے علاوہ بجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ سے پیدا ہونے والے مسائل کو کم کرنے کے لئے ایک جرنیٹر بھی دی گئی ہے ایم ایس ڈاکٹر غلام حیدر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ ایمرجنسی سیکشن کے کمروں کا بھی پلینگ کرنے کے لئے فنڈز فراہم کی جائے تاکہ گانچھے جیسے شدید سرد علاقے میں مریضوں کی مسائل کم ہوسکے ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ خپلو ہسپتال کیلئے ہر قسم کی تعاون جاری رکھے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button