گلگت میں انتخابات کی تیاریوں کے متعلق اہم میٹنگ، پولنگ اسٹیشنز کے قیام پر غور و خوض کی گئی
(ا یس یو ثاقب) ڈپٹی کمشنر گلگت محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ تیار ی الیکٹورل رول کے حوالے سے منعقد ہوئی ۔ جس میں اے سی گلگت ، اے سی دنیور ، اے جگلوٹ، اے سی IMP گلگت ، تحصیلدار ایل آر گلگت ، تحصیلدار دنیور نے شرکت کی۔ میٹنگ میں الیکشن کمشنر گلگت بلتستا ن کی طر ف سے بھجو ائے گئے بزنس رول کے مسودے پر غور کیا گیا اور ابتدائی انتخابی فہرست کی تیا ری کے سلسلے میں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے ڈرافٹ بزنس رول پر بحث کی گئی ۔تاکہ الیکشن کے دوران کو ئی خرابی پیدا نہ ہو۔
ڈپٹی کمشنر نے تما م اسسٹنٹ کمشنر ز / رجسٹریشن آفیسرز کو ہدایت دی کہ وہ پچھلے تما م الیکٹورل سنٹرز اور رولز کا معائنہ کر یں تاکہ آئندہ الیکشن میں پولنگ اسٹیشن عوام کی آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے قا ئم کئے جا سکیں اور لوگوں کو ووٹ کاسٹ کرنے میں مشکلات درپیش نہ ہوں اور وہ اپنے ہی علاقے میں آسانی کے ساتھ ووٹ دے سکیں ۔