گلگت بلتستان

گلگت بلتستان ادھورے منصوبوں کا قبرستان بنا ہوا ہے، ٹھیکیداروں کیخلاف کاروائی ہوگی: چیف سیکریٹری سکندر سلطان راجہ

DSC02643 copy

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) چیف سکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے کہا ھے کہ انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کو درکار بجٹ فراہم کرینگے گلگت بلتستان میں بند ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت مکمل کیا جاے گا پیسے لیکر کام نہ کرنے والے ٹھکیداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاے گی اور کام مکمل کرنے والے کنٹریکٹرز کو دو ہفتوں میں ادایگی کی جاے گی پیر کے روز وہ یہاں گھڑی باغ کی تزئین و اریش کے منصوبے کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے.

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ادھورے منصوبوں کا قبرستان بنا ھوا تھا لیکن اب تمام اضلاع میں برسوں سے بند سکیموں پر کام شروع کیا جارہا ہے.

وفاقی حکومت سے ترقیاتی بجٹ کے چار ارب روپے ملنے والے ہیں جو منصوبوں پر خرچ کرینگے

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ھے اور یہاں فوجی عدالتوں کا قیام وفاق کے فیصلے پر عمل میں لایا جاسکتا ہے.

بجلی کے بحران کو کم کرنے کی کوشش کر رہےہیں اور پاور کے نامکمل منصوبوں کو مرحلہ وار مکمل کیا جاے گا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button