گلگت بلتستان

تاریخی گھڑی باغ بازار کی تعمیر نو کا کام اگلے ہفتے سے شروع ہوگا، ڈپٹی کمشنرگلگت

pic
گلگت (پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر گلگت محمد اجمل بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک اور ڈائریکٹر جی ڈی اے نے مشترکہ نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی ہدایات پر گلگت کو ماڈل سٹی بنانے کے لئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ گلگت ڈولمپنٹ اتھارٹی ایک کروڑ کی لاگت سے گلگت شہر کا قدیم گھڑی باغ کو جدید انداز میں بنانے کے ساتھ اسے گلگت بلتستان کی پہچان بنا دینگے۔ گھڑی باغ گلگت کی قدیم پہچان ہے ۔ اسے دوبارہ سرسبزو شاداب بنا کر اس کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کریں گے۔ گلگت شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے سڑکوں کی از سر نو مرمت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اور گلگت کے بنیادی مسائل ،صاف پانی ، سیورج نظام اور سولڈویسٹ منیجمنٹ پر جلد کا م شروع کیا جا رہا ہے۔ گلگت کی تاجر برادری مقامی انتظامیہ اور گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسسٹنٹ کمشنر کانفرس ہال میں GDAکی طرف سے منعقدہ ایک اہم اجلاس کے موقع پر کیا۔ گھڑی باغ منصوبے کا افتتاح اگلے ہفتے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجا صاحب اپنے ہاتھوں سے کریں گے۔ گھڑی باغ کو سابقہ اس حالت میں لا کر اسے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لئے پر کشش بنا دیا جائے گا۔ عوام اور تاجر برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت و دیکھ بھال یقینی بنائیں گے۔ چونکہ گلگت شہر کی خوبصورتی کے ذریعے ملک میں ایک اچھا تاثر قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد حمزہ سالک، ڈائریکٹر جی ڈی اے محمد عارف اور تحصیلدار فیاض احمد سمیت انجمن تاجران گھڑی باغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button