خبریں

ملک کے دیگر صو بو ں سے بہتر میڈیا پا لیسی بنا ئیں گے، صوبائی مشیر اطلا عا ت گلگت بلتستا ن

گلگت ( پ ر ) صوبائی مشیر اطلا عا ت گلگت بلتستا ن نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر صو بو ں سے بہتر میڈیا پا لیسی بنا ئیں گے صو با ئی حکومت میڈیا کی بہتری کیلئے ہر ممکن کو ششیں کر رہی ہیں۔ گلگت بلتستا ن میں تما م سر کا ری ادار ے مضبو ط اور علا قے کی تعمیر و تر قی میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ۔ محکمہ اطلا عا ت حکومت کا چہر ہ ہو تا ہے اس محکمے کی استعداد کا ر کو مز ید بڑ ھا ئیں گے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر گزشتہ رو ز اپنے قلمدان سنبھالنے کے بعد محکمہ اطلا عا ت کی جا نب سے دیے گئے بریفنگ کے دورا ن کیا۔

اس مو قع پر ان کا مز ید کہنا تھا کہ میں و زیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن کا مشکو ر و ممنون ہو ں انہو ں نے مجھے اس اہم ادار ے کی اہم ذمہ دار ی سو نپ دی۔ اب میں و زیر اعلیٰ کی امیدو ں پر اتر تے ہو ئے ادار ے کی بہتر ی اور گلگت بلتستا ن کی میڈیا کی صنعت کو پر و ا ن چڑ ھا نے میں کو ئی کسر با قی نہیں رکھی جا ئے گی۔ و زیر اعلیٰ ایک و یژ نر ی شخصیت کے سا تھ سا تھ ایک دور اندیش اور زیر گ سیا ستدان بھی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ قلمدان سنبھالنے کے بعد چیف سیکریٹر ی سے ملا قا ت کی انہو ں نے بھی ہر ممکن تعا و ن اور سپو ر ٹ کی یقین دہا ئی کر ا ئی ہے۔ مو جو د ہ چیف سیکریٹر ی ایک ایما ندار اور قا بل آفیسر ہے اور و ہ علا قے کو تر قی یا فتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

مشیر اطلا عا ت نے سیکریٹر ی انفا ر میشن کی ادار ے اور میڈیا کے حو الے سے کیے گئے اقدا ما ت کو سر ا ہتے ہو ئے کہا کہ سیکریٹر ی اطلا عا ت قا بل اور فر ض شنا س آ فیسر ہیں انکی علا قے کیلئے خد ما ت کسی سے ڈحکی چھپی نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ یہ ہما ر ی خو ش قسمتی ہوگی کہ ہم ایک بہتر ین ٹیم و ر ک کے سا تھ علا قے کو آ گے کی طر ف لے جا ئیں۔ اس مو قع پر ان کا مز ید کہنا تھا کہ و زیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن محکمہ اطلا عا ت کو مضبو ط دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم ان کی امیدو ں پر پو را اتر نے کی کو شش کریں گے۔

بریفنگ کے دورا ن انہو ں نے کہا ہے کہ ادار ے کے تما م عا ر ضی ملا ز مین کو ریگو لر کیا جا ئے گا تا کہ ادار ے کی استعداد کار مز ید بڑ ھ سکے۔ صو با ئی اطا عا ت شمس میر نے مز ید کہا ہے کہ سی پیک کے تحت علا قے میں انڈ سٹر یز ،ذراعت ،منرلز و دیگر شعبوں میں انقلاب آئے گاجس سے رو ز گا ر کے مو اقع میسر آ ئیں گے بیر و ز گا ر ی کا خا تمہ ہو گا گلگت بلتستا ن مستقبل میں معا شی حب بنے گا صو با ئی حکومت علا قے کو تر قی یا فتہ دیکھنا چاہتی ہے انہو ں نے کہا کہ ہر سطح پر اداروں کی مظبوطی کیلئے تما م تر تو ا نا ئیا ں بر و ئے کا ر لا ئیں گے۔ ان کا مز ید کہنا ہے کہ ہمیں اس با ت کا خیا ل رکھنا چاہئیے کہ پا کستا ن کی جغرافیا ئی و نظر یا تی سر حدات کی حفاظت کریں اور اس حوالے سے کو ئی بھی کو تا ہی کو بر داشت نہیں کی جا ئے گی ملکی سر حدات کے خلا ف کبھی بھی کمپر ائز نہیں کیا جا ئے گا گلگت بلتستا ن پا کستا ن کا حصہ ہے جس میں کو ئی شک نہیں کو ئی دو را ئے نہیں ہے تما م تر سا ز شو ں کو پنپنے نہیں دیا جا ئے گا میڈیا مثبت رپو ر ٹنگ کو اپنا شعا ر بنا ئیں حکومت کے ہر اچھے اقدا م کی تعریف اور تنقید صرف تنقید نہ ہوبلکہ اصلا ح کے پہلو کو مد نظر رکھا جا ئے گلگت بلتستا ن میں قیا م امن کیلئے و زیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن انتظا میہ ،میڈیا مو جو د ہ اور سا بق چیف سیکریٹر ی اور دیگر اداروں کی خد ما ت لا ئق تحسین ہے ،گلگت بلتستا ن کا خو بصو ر ت چہر ہ پو ر ی دنیا میں اجا گر کیا جا ئے گا ۔

سیکریٹر ی انفا ر میشن فدا حسین نے کہا ہے کہ گلگت پر یس کلب کی عما ر ت اپنے پا یہ تکمیل کو پہنچ چکی ہے عنقریب و زیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن حا فظ حفیظ الر حمن افتتاح کرینگے یہ با ت سیکریٹر ی انفا ر میشن فداحسین نے گز شتہ رو ز مشیر اطلا عا ت شمس میر کو ادار ے کے حو الے سے بریفنگ دیتے ہو ئے کہی۔ انہو ں نے مز ید کہا ہے کہ گلگت بلتستا ن کے دیگر اضلا ع کے پر یس کلبز کیلئے بھی مخلصانہ اقد اما ت کیے جائیں گے تا کہ صحا فیو ں کے مسا ئل میں بھی کمی آ سکے۔ سکریٹر ی انفا ر میشن نے کہا کہ محکمہ اطلا عا ت کی جا نب سے خطے کی صحا فیو ں کیلئے ٹریننگ دی جا چکی ہے مز ید ورکشا پس اور ملک کے دیگر صو بو ں کے دور ے بھی کر ا ئے جا ئینگے۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ اخبا ر ی صنعت کو درپیش مسا ئل کے حل کیلئے مخلصا نہ اقدا ما ت کر رہے ہیں تا کہ یہ صنعت تر قی کر سکے محکمہ اطلا عا ت کی استعداد کا ر کو بڑ ھا نے کیلئے دن رات کو شا ں ہیں ۔اس مو قع پران کا مز ید کہنا تھا کہ گلگت میں محکمہ اطلا عا ت کے ڈائریکٹریٹ اور سکریٹریٹ پو ر ی مستعدی کے سا تھ کا م کر رہا ہے اسکے بعد دیا مر اور بلتستا ن ڈویژ نز میں بھی ادار ے کے سب آفیسزکے قیا م کیلئے اقدا ما ت کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button