گلگت بلتستان

مشہور سیاحتی مقام وادی شمشال میں ذرائع مواصلات کا فقدان، مقامی آبادی مشکلات کا شکار

گلگت( فرمان کریم) ضلع ہنزہ نگر کے تحصیل گوجال میں واقع مشہور اور خوبصورت سیاحتی مقام شمشال میں سہولیتوں کی فقدان کے باعث لوگ گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں۔ پاکستان کے مشہور کوہ پیما رجب علی، شاہین بیگ، ثمینہ بیگ اور مراز علی کے آبائی گاوں شمشال میں صحت، تعلیم، موصلاات اورذرئع آمد ورفت کی بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دیگر علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے. دوسرے دیہاتوں کی طرح یہاں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نسل اپنے علاقے میں خدمات دینے سے قاصر ہیں۔
شمشال میں سرکاری ڈسپنری موجودہ ہے لیکن وہاں بھی عوام کو سہولیت موجودہ نہیں ہیں۔ تعلیم کے لئے اساتذہ کی شدید کمی ہے۔ جس کے باعث وہاں کے طلبہ شہروں کا رُخ کرتے ہیں۔ اکیسویں صدی میں بھی شمشال کے مکین موصلاات کے سہولیت سے محروم ہے۔ مواصلات کا نظام نہ ہونے سے وہاں کے لوگ قدیم نظام محکمہ ڈاک پر گزارہ کرتے ہیں۔ جس کے باعث وہاں کے لوگ دنیا سے بے خبر رکھتے ہیں۔ کئی سالوں سے تعمیر لنک روڈ بھی مختلف مقامات پر خراب ہوا ہے. وہاں کے جفآکش اور محت کش یوم اپنی مدد آپ روڈ کی مرمت کر کے قابل استعمال بناتے ہیں، لیکن سرکاری سطح پر انکی پزیرائی نہیں ہوتی۔
سابق حکومتوں نے اپنے دور مین وہاں کے عوام کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ۔ اب عوام کی آخری امید چیف سکرٹیری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ پر ہے کہ وہ وہاں کے دورہ کرکے مسائل کو خود جائزہ لے کر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button