سیاست

چھتری برادران کھڑکی کے زریعے مسلم لیگ نواز میں داخل ہوںے کی کوشش کر رہے ہیں”، جاوید اقبال”

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوام جماعت ہے بزرگوں نوجوانوں بہادروں کی جماعت ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی جماعت کی حثییت سے ہمیشہ عوام کے مسائل پر آواز بلند کی ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے ہنزہ کے عوام کے ساتھ دکھ درد میں ساتھ دیا ہے ۔ عطاآباد سانحہ کے شہداء کے لواحقین میں امدادی رقم تقسیم کیا گیا۔ اور کئی امدادی سامان بھی تقسیم کر دیا گیا۔ جبکہ متاثرین کے آبادی کاری کے لئے دس کروڑ کا خطیر رقم کا بھی اعلان کر دیا ہے جو کہ جلد از جلد متاثرین کی آباد کاری کے لئے تقسیم ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور اقتدار نے عوام کو ناتلفی نقصان پہنچایا گیا ہے عوام کو بیس سال پیچھے چھوڑ دیا ہے کرپشن ، بے روز گاری اقرپروری کے عوام عوام کو کچھ نہیں دیا۔ میرٹ کے بجائے سودا بازی ہوئی پڑھے لکھے نواجون بغل میں ڈگریاں لیکر در پدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجؓور کر دیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن انشااللہ آئندہ انے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد تعمیر ترقی کے لئے اہم اصلاحات کرے گے۔ نگران سیٹ آپ میں تمام وزیر ہر مسالک کے لئے قابل قبول شخصیت ہیں۔ خصوصاً وزیر اعلی شیر جہان میر ایک قابل اور دیاندار شخصیت میں جانا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "چھتری برادرن” کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہیں البتہ پارلیمانی کمیٹی ہنزہ میں بنی ہے پارلیمانی کمیٹی امیداواروں کے حوالے سے آپس میں مشورہ کرنے کے بعد پارلیمانی بورڈ کو امیدواروں کے حوالے سے آگاہ کرینگے کوئی امیدار دروازے کے علاوہ کھڑی سے آنے کی کوشش کرے تو کسی کو بھی آنے نہیں دینگے۔ امیدواروں کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کریگے اور پارلیمانی بورڈ وفاق کو ارسال کریگی۔

صدر نے مزید کہا کہ آئندہ انے والے انتخابات میں پاکستا ن مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کیا تو ہنزہ میں تعلیم ، صحت اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ بے روز گاری کرپشن کو جڑھ سے خاتمے کے لئے مسلم لیگ ن ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اور انے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر پارٹیوں کو مسترد کریگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button