Uncategorized

بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے سرکاری بینکوں کو فعال بنایا جائے، صدر کریم خان

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔نوجوان نسل روزگار کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر کریم خان عرف کے کے نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے بتایا کہ گلگت میں روزگار کا واحد ذریعہ کاروبار ہے بد قسمتی سے گلگت بلتستان میں حکومت کی جانب سے اس شعبے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے نوجوانوں کو گورنمنٹ بینکوں کی طرف سے قرضے مہیا نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار شروع کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے ۔گلگت بلتستان میں موجود سرکاری بینکوں کی جانب سے غریب عوام کیلئے قرضوں کی بندش سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ شیر جہان میر اور نگران وزراء سے اپیل کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں موجودہ سرکاری بینکوں کی طرف توجہ دیں اور یہاں پر موجود سرکاری بینکوں کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ گلگت بلتستان سے بے روزگاری میں کافی حد تک قابو پایا جا سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button