گلگت بلتستان
عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر گلگت میں ہڑتال، مارکیٹیں بند رہی

گلگت( نمایندہ پامیر ٹائم) عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر شہر میں مکمل طور پر مارکیٹں بند رہی ۔ ٹریفک بھی معمول سے بہت کم رہی۔ سرکاری اور غیر سرکاری دفتروں میں چھٹی ہونے کے باعث زیادہ ترعوام اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔ جبکہ شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی جلسے کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کے اہلکاروں نے جلسے کے احاطے میں اُونچی مکانات کے چھتوں پر پوزیشن سنبھال لئے تھے۔