گلگت بلتستان

این ایل آئی کے جوانوں نے پہاڑوں سے لے کر میدانی علاقوں تک مشکل حالات میں بہادری کے جھنڈے گاڑے ہیں، میجر جنرل عاصم منیر کا بونجی میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب

گلگت( فرمان کریم) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کٹھن دور سے گزر رہا ہے۔ ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سیا چن کے بلند ترین محاذ ہو یا کارگل کے دشوار گزار پہاڑہوں یا دہشت گردی کے خلاف آپریشن پاک فوج نے بالعموم اور این ایل آئی  رجمنٹ کے جوانوں نے بالخصوص بہادری کے جھنڈے گاڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر نے بونجی میں این ایل آئی کے آوٹ پاسنگ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ نے جس پیشے کا انتخاب کیا ہے اس پر عزت وقار سے جینے اور بہادر ی سے شہید ہونے کے سواء تیسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ فوج کی زندگی صرف وہ لوگ اپناتے ہیں جو اللہ پر کامل ایمان، وطن سے محبت اور قربانی کے جذبے سے سر شار ہوں۔ یہ محض ایک پیشہ ہی نہیں ہے بلکہ عبادت بھی ہے۔ میری آپ کو ایک نصحت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل بروسہ رکھیں اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سینٹر میں صرف آپکو بنیادی تربیت مہیا کردی گئی ہے۔ اور فوج میں رہتے ہو ئے آپکی تربیت کا عمل جاری رہنے والا ہے۔ آپکو کو ہر قدم پر نئے مسائل کا سامنا ہو گاجن کے لئے ضروری تربیت کا حصول آپکے لئے لازم ہے۔ فوج نے ہر محاذ میں اپنے بہادری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اور خاص کر این ایل آئی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے دو نشان حیدر حاصل کئے ہیں۔ آپکے رجمنٹ کا موٹو ہے کہ ثابت قدم اور مجھے یقین ہے کہ انشااللہآپ ہر ازمائش پر ثابت قدم رکھ کر ثابت کر دینگے کہ آپ ایک ایسے قوم کے سپوت ہیں جو اس ملک کی سرحدیوں کی دفاع کے لئے ہر دم تیار ہے۔

پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر نے کہا کہ آپ این ایل آئی کے شہیدوں اور غاریوں کی تاریخ میں نئے اور سنہرے باب رقم کرنے ہیں۔ اور ساری دنیا کو باور کرنا ہے کہ کوئی بھی دشمن ہماری پاک دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ لو گ اسلام ،پاکستان اور پاک فوج کے وقار کو بلند رکھنے اور اس ملک کی بقا، سلامتی اور حفاظت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ہر میدان میں این ایل آئی کا نام روشن کرینگے۔

1

اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے بلکہ اُنکے لو احقین پتر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ شہدا کے بچوں کو فوج میں بھرتی کرنے پر خصوصی ہدایات دی گئی ہے۔ جس کی بدولت کم از کم شہید کا ایک بچہ لازمی طور پر فوج میں بھرتی ہو سکتا ہے۔ فوجی فاونڈیشن کے سکولوں میں شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم کی سہولیت بھی دی گئی ہے۔ تاکہ شہدا کے بچے معیاری تعلیم سے روشناس ہو سکے۔ شہدا کے فمیلی کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں فلیٹ الاٹ کئے جارہے ہیں۔ ریٹاڈئر جے سی اوز اور حوالداروں کو زرعی رقبے کی الا منٹ جارہی ہے۔ حاضر سروس فوجیوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلا سود خصوصی امدادی قرضے بھی دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ این ایل آئی یونٹس باقاعدگی سے یواین مشن کے لئے جارہی ہے۔ اس وقت بھی این ایل آئی رجمنٹ کی ایک بٹالین 13این ایل آئی یو این مشن کے لئے بھیجی جارہی ہے۔ جن کی وجہ سے ہماری جوان ایک طرف ملک سے باہر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور دوسری طرف مالی اعتبار سے بھی مستحکم ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے لئے فخر کی بات ہے کہ آپ کا تعلق ایک ایسی عظیم فوج سے ہے جس کا ہر جوان محب وطنی اور شجاعت کے لازوال جذبے سے سر شار ہے۔ اور ملک کی تاریخ میں ض ہمیشہ نظم وضبط، جرات استصال اور جان فروشی کے لئے باب رقم کئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان غازیوں کی صفوں میں شامل ہونے کے بعد آپ اس آغاز کا حق بھر پور طریقے سے ادا کرینگے اور مادر وطن کی عظمت کے لئے اپنی خون کا آخری قطرہ بہادیں گے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ این ایل آئی بریگیڈئر ابرار منوراور پولیس، فوج اور انتظامیہ کے دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

23ہفتوں پر محیط اس کورس میں 202 این ایل آئی کے جوانوں نے بیسک ملٹری تریبت حاصل کی۔ جس میں 2کمپنی میجر وہاب شہید کمپنی اور حولدار لالک جان شہید کمپنی اور 4پلاٹوں شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی نے پریڈ کا معاینۂ بھی کیا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button