گلگت بلتستان

نگران صوبائی وزیرعنایت اللہ شمالی نے محکمہ اطلاعات کا دورہ کیا، صحافت کو جدید اصولوں پر گامزن کرنے کا عزم

02
گلگت(پ ر) صوبائی وزیراطلاعات، سیاحت، ثقافت ،کھیل وامورنوجوانان عنایت اللہ شمالی نے کہاہے کہ خطے کے صحافیوں کیلئے سہولیات بہم پہنچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار پیرکو صوبائی محکمہ اطلاعات میں ادارے سے متعلق دئیے گئے بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق احمد نے ادارے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات نے کہاکہ فنڈزکی کمی کے باعث درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے کوئی پالیسی وضع کریں گے۔ نگران حکومت صحافیوں کے حقوق ، فلاح وبہبود اور دیگر مسائل کے حل کیلئے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ضروری اقدامات کرے گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی محکمہ اطلاعات کوجدید طرز کے مطابق فعال بنانے کے بھی احکامات جاری کردیئے ۔ ان کاکہناتھاکہ صحافیوں کومعلومات تک رسائی کوممکن بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق احمدنے ادارے کے مسائل ،فنڈزکی عدم دستیابی، صحافیوں کے فلاح وبہبود اور دیگر امور کے حوالے سے صوبائی وزیرکوبریفنگ دی جس پر صوبائی وزیرنے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرادی۔ صوبائی وزیرنے اپنی گفتگو میں مزیدکہاکہ صحافت ریاست کی چوتھی ستون ہے اور اس ستون کی مضبوطی ریاست کے ذمہ ہے۔ حکومت اور صحافیوں کے مابین اچھے ریلیشن شپ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مختصرمدت کیلئے عوامی خدمت کاموقع ملاہے اور عوامی مسائل کے حل اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
03

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button