گلگت بلتستان

گوجال: مسگر میں آسمانی بجلی گرنے سے رابطہ سڑک تباہ، سینکڑوں مویشی ہلاک

misgarگلگت(پ ر) آسمانی بجلی گرنے سے مسگر لنک روڑ تباہ ۔مسگر کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔چراگاہوں اور نالوں میں برفانی تودہ گرنے سے سینکڑوں مویشی ہلاک ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے مسگر گوجال ہنزہ کا لنک روڑ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے ۔جسکی وجہ سے مسگر گاؤں اور کے کے ایچ کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

لنک روڑ کی تباہی کے باعث گاؤں کے لوگ محصور ہوکر رہ گئے ۔کاروباری اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔جبکہ مختلف چراگاہوں اور نالوں میں برفانی تودہ گرنے سے سینکڑوں مال مویشی بھی دب کر ہلاک ہوگئیں ہیں ۔گاؤں کا موصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔

عمائدین مسگر کے نمائندوں نے حکومت کے ذمہ داران سے اپیل کیا ہے کہ سڑک کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور فوری طور پر نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button