نگران وزیر بلدیات قلب علی کا ساس ویلی نگر میں شاندار استقبال
ہنزہ نگر(اکرام نجمی) ضلع ہنزہ نگر سے نگران کابینہ کیلئے منتخب ممبر اور نگران وزیر بلدیات زوار کلب علی نے نگر کے مشہور ساس ویلی کا دور کیا ۔وزیر بلدیات کے استقبال کیلئے نگر کے مختلف مضافات سے ہزاروں افراد نے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد تنظیم خیر العمل سمائر اور ایجوکیشنل رفارمرز کمیٹی سمائر نگر نے کیا تھا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید حسین صدر چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان نے کہا کہ ہنزہ نگر کی نمائندگی صوبائی نگران حکومت نے وزیر بلدیات کا انتخاب ایک ایسی شخصیت کیا گیا ہے جو اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت ترقی کے منازل طے کر کے اس مقام تک پہنچا ہے انکی آئیندہ کامیابی کا انحصار عوام کی دعاوں اور انکی اپنی کوششوں سے ہی ممکن ہو سکتی ہے آزادی ملنے کے 67برسوں بعد بھی گلگت بلتستان کو حقوق نہ ملنے کی وجہ حق رائے دہی کا غلط استعمال ہے ہمارے نمائندے ہی اس کے زمہ دار ہیں تاریخ اور ہمارے شہداء کے قبروں پر لہراتے سبز ہلالی پرچم گواہی دے رہے ہیں کہ گلگت بلتستان کے آزادی میں ہنزہ نگر کی قربانی بے مثال ہے قراقرم ہائی وے ہمارے سینے کو چیرتے ہوئی گزرتی ہے اور ہما را حق بنتا ہے کہ بین الاقوامی تجارت میں ہنزہ نگر کو خصوصی مراعات دیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر بلدیات کلب علی نے کہا کہ صوبائی وزارت بلدیات قبول کرنے کا مقصد یہ تھا کہ گلگت بلتستان بھر میں بلدیاتی انتخابات ترجیحی بنیادوں پر منعقد کروایا جائے اور یہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدار ہو۔تعلیم یافتہ نوجوان آئندہ عام انتخابات میں زیادہ سے زیادہ میدان سیاست میں آکر علاقے کی خدمت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
علاقے کی ترقی صرف زبانی تقاریر سے نہیں ہوتی بلکہ عملی اقدامات سے ہوتی ہے میں نے یہ وزارت کا انتخاب اسلئے کیا ہے کہ ہم انتخابات سے پہلے لوگوں میں بہتر لیڈر شب کی انتخاب کا شعور دیں میرا پیغام ہنزہ نگر کے عوام بلکہ تمام گلگت بلتستان کے عوام اور خصوصا نوجوانوں کیلئے یہی ہے کہ ہم اپنے نوجوان قیادت کو سامنے لانے کی کوشش کریں اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی گلگت بلتستان میں کمی نہیں البتہ ان کو سیاست کے میدان میں لاکر قیادت ان کے حوالہ کرنا چاہیے تاکہ وہ علاقے کے حقوق اور تعمیر و ترقی میں اپنا بہتریں کردار ادا کرسکے ۔اس مختصر عرصے میں میرا اولین کوشش یہی ہوگی کہ گلگت بلتستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ کے بنیاد پر باعزت روزگار کی فراہمی ممکن بنایا جاسکے اور آخر میں ہنزہ نگر کے تمام عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں میرے لیے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ گلگت بلتستان کے کسی بھی شخص نے میرے انتخاب کی مخالفت نہیں کی ہے اور میں تمام گلگت بلتستان کے عوام کا شکرگزار ہوں