صحت

سکردو ضلعی ہسپتال میں‌ بائیو سیفٹی اور بائیو سیکیورٹی کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

سکردو (رضاقصیر) پاکستان بائیولوجیکل سیفٹی ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو میں بائیو سیفٹی اینڈ بائیوسکیورٹی کے عنوان سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل ڈاکٹروں ، نرسنگ سٹاف ، پیرامیڈیکل سٹاف ، لیب ٹیکنالوجسٹ ، مڈوائف اور آپریشن تھیٹر اسسٹنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ٹریننگ کے دوران ڈاکٹر اشتیاق حسین نے بائیوسیفٹی اور بائیوسکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی اور بائیوسیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا انہوں نے کہاکہ صحت سے وابستہ افراد کو ہمیشہ مختلف خطرات لاحق رہتا ہے ان سے بچنے کیلئے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے اگر ڈاکٹر ، نرسنگ ، پیر امیڈیکل سٹاف ،لیب ٹیکنیشنز ، میڈ وائفری سٹاف ،آپریشن تھیٹر میں موجود عملہ اپنے آپ کو محفوظ نہیں رہیں گے تو وہاں پر آنے والے مریضوں کے امراض اپنے اندر منتقل کر سکتا ہے جس کیلئے بائیو سیفٹی اور بائیو سکیورٹی کے فارمولے پر عمل درآمد انتہائی اہمیت کے حامل ہیں تقریب میں ڈائریکٹر زراعت ریاض علی ، ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف خان ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر شبیر حسن نے شرکت کی اس اہم پروگرام کے انعقاد پر ڈاکٹر اشتیاق کا شکریہ ادا کیا تربیتی ورکشاپ کے موقع پر حسن شفقت نے بائیوسفیٹی اور بائیو سکیورٹی کا عملی مظاہرہ بھی کیا تقریب کے آخرمیں شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کئے گئے
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button