چترال کے دور افتادہ گاؤں کھوژ کا پل صراط
چترال (کریم اللہ) ضلع چترال کے دورافتادہ گاؤں کھوژ کو بیرونی علاقوں سے ملانے والا واحد پیدل پل جو کہ کھوژ بالا اور نیویشیرو ساروز کے درمیان واقع ہے حقیقی معنوں میں پل صراط کہا جاسکتا ہے چونکہ علاقے کے لوگوں کو ہر قسم کی بنیادی ضروریات کے لئے باہر جانا پڑتا ہے اسی لئے سکول کے اسٹوڈنٹس سے لیکر ، ہسپتال جانے والے مریضوں تک اور کاروباری حضرات اسی پل کی مدد پر گزارہ کرتے ہیں ابھی تک اسی پل کو عبور کرتے ہوئے کئی افراد پل سے گر کر دریائے یارخون کی بے رحم لہروں کی زد میں آکر ابدی نیند سوچکے ہیں ۔لیکن علاقے کے لوگوں کیلئے زندگی اور موت کا یہ مسئلہ حکومتی اور نمائندگان کی عدم توجہی کی وجہ سے عوام کے لئے مزید وبال جان بن گیاہے ۔ علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پل کی حالت زارپرتوجہ مرکوز کی جائے تاکہ علاقے کے عوام بالخصوص اسٹوڈنٹس اس پل عبور کرتے ہوئے موت کی اغوش میں جانے سے بچ جائے ۔