حادثات

گانچھے : غواڑی کے مقام پر کار کھائی میں جا گری، ایک شخص جان بحق، دو زخمی

گانچھے ( محمد علی عالم ) سیاچن روڑ پر غواڑی کے مقام پر کار کھائی میں جا گری ایک شخص جان بحق دو افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق عبدالقادر نامی شخص اپنے فیملی کے ساتھ کھرفق سے سکردوسفر کے دوران غواڑی کے قریب موڈ کاٹتے ہوئے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں عبدالقادر جو خود گاڑی چلا رہا تھا موقع پر جان بحق ہو گیا۔ زخمیوں میں عبدالقادر کابیٹا اور ایک خاتون شامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button