گلگت بلتستان

یوم یکجہتی کشمیر کے موقعے پر گلگت میں ضلعی انتظامیہ اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئی

IMG_8048

گلگت( فرمان کریم) یوم کشمیر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ریلی نکالی گئی جس میں سکول کے بچوں سمت سول سوسایٹی کے افراد نے شرکت کی ریلی ہائی سکول نمبر۱ سے شروع ہوئی جو این ایل آئی چوک پر پہنچی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نگران وزیر قانون مشتاق ایڈووکیٹ اور صوبائی نگران وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ67 سال سے بھارت کشمیری بھائیوں پر مظالم ڈال رہا ہے ۔ مگرافسوس کی بات ہے کہ اسلامی ممالک کشمیر کے عوام کی حق میںآواز بلندنہیں کررہا ہے۔ کشمیریوں نے اپنے حقوق کے لئے جانوں کا قربانی پیش کیا ہے ان کا یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گا۔ انشااللہ وہ وقت دور نہیں کہ کشمیر آزاد ہوجائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے ۔ بھارت اپنے فوج کے ذریعے کشمیر میں بچوں اور خواتین پر مظالم ڈال رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظمیں کشمیر عوام کی مظالم کو اقوام متحدہ میں بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے۔ پاکستان کے حکمران کشمیر کاز کو نقصان پہنچائے بغیر گلگت بلتستان کو اُن کا حق دینے میں اپنا رول ادا کرے۔

IMG_7962

 جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زیراہتمام یوم کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی ریلی مرکزی سکرٹیریٹ چائینا ٹریڈ لنک روڈ سے شروع ہوئی جو ائیرپورٹ روڈ سے گزرتی ہوئی کلمہ چوک کشروٹ پہنچی۔ اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکرٹیری جماعت اسلامی گلگت بلتستان نظام الدین نے کہا کہ گلگت بلتستان کشمیر کا آئینی حصہ ہے۔ ہمارے بعض حکمران تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جو کہ اس خطے سے مخلص نہیں ہے۔ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کا رشہ رگ قرار دیا تھا۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کر کے کشمیر عوام کے حقوق غصب کررہا ہے جس پر اقوام متحدہ بھی خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔ بھارت گزشتہ67 سال سے کشمیر یوں کو شہید کررہا ہے۔ انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھائیوں کے خون رنگ لائے گا۔ اور اپنے جائز حقوق حاصل کرکے رہیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر مسلہ کا واحد حل وہاں کے عوام کے متفقہ رائے سے حل کرنا چاہیے۔ جب تک کشمیر کے عوام کو دیرنیہ خواہش ہوری نہیں ہوتی حکومت پاکستان بھارت سے کسی قسم کے تعلقات استوار کرنے کی غلطی نہ کرے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ اسلامی ممالک اقوام متحدہ پر دباؤ ڈال کر کشمیر مسئلہ کو اُن کے عوام کے خواہشات کے مطابق حل کرے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے گلگت بلتستان اسکاوٹس اور پولیس کے بھاری نفری تعنیات کیا گیا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button