پاکستان تحریک انصاف چترال کے وفد کا چیرمن پیسکو سے ملاقات
پشاور(بشیر حسین آزاد) خاتون رکن صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف بی بی فوزیہ کی خصوصی گذارش پر پاکستان تحریک انصاف چترال کے قائدین کا دو رکنی وفد حاجی رحمت غازی تحصیل صدر چترال و ضلعی نائب صدر رضیت با اللہ نے پیر کے روز چیرمین پیسکو خیبر پختونخوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چترال ٹاؤن میں کم ولٹیج،شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ،35ہزار ایم وی اے لائن ،دیرٹو چترال کی پٹرولنگ ،کیپسٹر دروش اور چترال،موجودہ گریڈ اسٹیشنوں میں ٹرانسفر مرکے اپگریڈیشن ،چترال میں مستقل ایس ڈی او،گاؤں گاؤں میں ٹرانسفر مرکے اپگریڈ اور مختلف ڈویژن کیلئے میٹرریڈر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا،جس پر پیسکو چیرمین نے وفد کو یقین دلایا کہ چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور جو مطالبات چترال کے حوالے سے آئے ہیں ، وفد کو یقین دلاتا ہوں کہ جلد از جلد کروائی کر کے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔تاکہ دروش اور چترال کے صارفین کو پیسکو کے حوالے سے کوئی تحفظات باقی نہ رہیں۔یاد رہے کہ چترال میں کم ولٹیج ،اوراوربلینگ کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔