گلگت بلتستان

نگران حکومت کا مینڈیٹ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنا نہیں، بلکہ شفاف انتخابات کروانا ہے، شیرجہان میر

شیر جہاں میر نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان میڈیا سے گفتگو کر رہا ہے
شیر جہاں میر نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان میڈیا سے گفتگو کر رہا ہے
گلگت( فرمان کریم) نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہاں میر نے کہا ہے کہ نگران وزراء کا مینڈیٹ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنا نہیں ہے ہمارا مینڈیٹ گلگت بلتستان میں صاف شفاف الیکشن کروانا ہے۔ وزارء کو اخباری بیانات اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر سختی سے منع کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمرات کے روز شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔اُنہوں نے کہا کہ نگران حکومت گلگت بلتستان میں صاف وشفاف الیکشن اور قیام امن کو تر جیح دیتا ہے۔ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں چیف الیکشن کمیشن ہمیں جب بھی بتا دے ہم گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن کے لئے تیار ہیں۔اُنہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کے حوالے سے مساجد بورڈ کااہم کرداررہا ہے۔ گلگت بلتستان میں امن ہوگا تو سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ سکرود میں پیش آنے والے وال چاکنگ کا واقعے کا از خود نوٹس لے کر ایس پی کو فون کیا اور واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کا حکم دیا ہے ۔ وال چاکنگ فرقہ واریت نہیں ہے بلکہ دو خاندان کاآپس میں ایک دوسرے کو بدنام کرنے کے لئے ایسے حربے استعمال کئے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے پہلے ایم ڈبلیوایم نے بھی نگران حکومت کے خلاف عدالت گئے ہیں ۔ دیگر پارٹی بھی گئے ہیں ہم کسی کو نہیں روک سکتے ہیں ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button