ٓآپریشن ضرب عضب ملکی سالمیت کے لئے دانشمندانہ فیصلہ ہے، اخوت علما فورم
گلگت (پ ر) گلگت بلتستان حکومت اور علمائے کرام نے آپریشن ضرب عضب کو ملکی سالمیت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وقت کا دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے اور باہمی تعاون سے انتہاء پسندی اور شدت پسندی کی بیخ کنی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اخوت علماء فورم سے تعلق رکھنے والے گلگت کے علماء کے ایک وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت عنایت اللہ شمالی سے ملاقات میں ملک کی داخلہ صورتحال اور دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن پر بات چیت کی اور حکومت کو یقینی دلایا کہ وطن عزیز کیلئے خطرہ بننے والے مٹھی بھر دہشتگردوں کو قوم اور پاک فوج مل کر صفایا کریں گے تاکہ شدت پسندی کا خاتمہ کرکے ایک پرامن ملک اور سلامتی کا دین کے حقیقی تعلیمات کو عام کیا جاسکے اخوت علماء فورم کے علماء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں فرقہ واریت ، لسانیت کے مکمل خاتمے اور اتحاد ، روادری اور بھائی چارگی کے فضاء کو فروغ دیا جائے گا اور اگر حکومت سطح پر تعاون رہا تو ہم کالجوں یونیورسٹیوں، مساجد، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں میں امن کا پیغام عام کریں گے اخوت علماء فورم کے وفد کا کہنا تھا کہ ہم مشترکات پر اکھٹے ہوکر متفرکات کو اپنی مسجدوں تک محدود رکھ کر ہی علاقے میں پائیدار امن کا قیام کو ممکن بناسکتے ہیں مستقل قیام امن کیلئے ہر فورم میں جانے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بلاتفریق کارروائی کرے عوام حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات ، سیاحت گلگت بلتستا ن عنایت اللہ شمالی نے کہا کہ 2،4ماہ میں نگران حکومت علاقے میں مستقل امن ضرور فراہم کرے گی کیوں کہ پائیدار قیام امن میں ترقی کا راز مضمر ہے انہوں نے کہا کہ ضلع گانچھے سے بہت جلد امن مشن شروع کیا جائے گا اور چلاس، نگر، غذرسمیت تمام اضلاع تک امن مشن کو پھیلائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جو دہشتگردی ، قتل و غارت ہورہی ہے یہ مسلکی فتنے کی بنیاد پر نہیں ہے بلکہ ملک دشمن ممالک کے اس خطے کے ساتھ معاشی مفادات وابستہ ہیں لہٰذا علماء کرام اس حوالے سے عوام کو بتائیں کہ یہ اکنامک وار ہے جو یہاں کے عوام کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں علماء کو ایسے حالات پر نظر رکھنے کی اشدضرورت ہے۔