حادثات

یاسین بازار میں‌ تیز رفتار موٹر سائیکلز آپس میں‌ٹکرا گئے، ایک شخص جان بحق، دو زخمی

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین بازار میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ایک شخص ہلاک دو زخمی ۔تفصیلات کے مطابق یاسین بازار ایرایا میں آمنے سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے یاسین کے بالائی علاقہ ہندور سے تعلق رکھنے والا35سالہ نوجوان گل حسین ولدیادورشاہ جان بحق ہوگئے ہے جبکہ یاسین پراپر سے تعلق رکھنے والے 16سالہ جوان امجدامجد علی ولدمراد جان کو شدیدزخمی اور میرزہ علی علی شاہ ولدمیرزہ امان شاہ ساکن ہندورمعمولی زخمی ہوگئے ہے ۔یاسین پولیس نے جان بحق ہونے والے نوجوان گل حسین کے جست خاکی کو سول ہسپتال طاوس سے پوسٹماٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جبکہ حادثے میں معولی زخمی ہونے والے45 سالہ میرزہ علی کو مقامی ہسپتال سے ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعدفارغ کیا جبکہ 16سالہ نو جوان امجدعلی کو فوری طور پرعلاج کے لے آغاخان ہسپتال گوپس منتقل کیا گیا ہے ۔یاسین پولیس نے حادثے کا رپورٹ درج کرتے ہوئے قانونی تفتیش کا آغاز کیاہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button