سیاست

حفیظ الرحمن اپنے حلقے سے جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، اسلئے برجیس طاہر کو عارضی طور پر مسلط کیا، سلطانہ اقبال

ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ ) برجیس طاہر کو گلگت بلتستان کے عوام پر گورنر مسلط کرنے کی سازش میں گلگت بلتستان کے صوبائی صدرحفظ الرحمن کا ہاتھ ہے۔ حفظ الرحمن کو یہ معلوم ہے کہ اپنے حلقے میں الیکشن جیتنے کی اہلیت نہیں اس لئے پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حفظ الرحمن مختلف ہتکھنڈے استعمال کرنے لگے ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سئینر خاتون رہنما سلطانہ ااقبال نے ایک بیان میں کہی۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کی احساس محرومیوں اور آئینی حثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی عوام کوایک سیٹ اپ دیا تھا جس کے مطابق گلگت بلتستان سے وزیر اعلیٰ اور گورنر کو منتخب کیا تھا مگر مسلم لیگ ن کی تنگ نظری کی وجہ سے گلگت بلتستان پھر سے کاڈویثرن نا کے غلامی میں چلا گیا جو کہ نہایت افسوس کی بات ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق اور دیگر سہولت سے محروم کرنے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والاصدر جو کہ اپنے اپ کو گلگت بلتستان کا سپوت ظاہر کرتا ہے اور مسلم لیگ ن گلگت بلتستا ن کے صدر بھی ہے مگر گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے اسلئے اپنی منصب کو استعال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو پھر سے کانا ڈویثرن کے غلامی میں پھنسا دیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حفظ الرحمن کو گزشتہ کئی انتخابات میں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑ ھ رہا تھا اور اس بار بھی اپنے حلقے سے اُ س کو کامیابی نظر نہیں آرہی تھی اسلئے اپنے اپ کو گورنر بنانے کیلئے اپنے ہی پارٹی کے سئنیر رہنماوں کو بھی اند ھیر میں رکھ کر ان او چھے ہتکنڈوں پر اتر آئے اور برجیس طاہر کو گورنر بنا کر عوام گلگت بلتستان اور اپنے پارٹی کے وہ امیدوار جو کہ گورنر کی باگ دوڈ میں تھے ان کی بھی توہین کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر حفیظ الرحمن کو گلگت بلتستان میں کوئی ایسا شخص نطر نہیں آیا جو برجیس طاہر کا مقابلہ کر سکے مگر اایسا نہیں ہے ۔ مسلم لیگ ن کے صدر حفیظ الرحمن اور ان کے وزیر برجیس طاہر گلگت بلتستان کے عوام کو لوٹنے کے لئے مختلف ہربے استعمال کررہے ہیں مگر ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button