چترال پولیس کی کاروائی 35لیٹر شراب اور 1600گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار
چترال(بشیر حسین آزاد)ڈی پی ای چترال عباس مجید مروت کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چترال اقبال کریم نے منشیات فروشوں کے خلاف کروائی کرتے ہوئے ملزم رحمت نواز ساکنہ کھوت تورکہو سے مقدار35لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ علت 243جرم پی ایچ او 314تھانہ چترال درج رجسٹر ڈکرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ایک اور کاروائی میں سب انسپکٹرشمشیر الہی انچارچ انٹی نارکا ٹیکس فورس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم فہیم الدین ساکنہ مستجاپندہ چترال سے400گرام چر س برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ علت 242جرم 9,B,CNSAتھانہ چترال درج رجسٹرڈکرکے ملزم فہیم الدین کو گرفتار کیا ہے جبکہ نصیرلدین کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔ اسی طرح ایک اور کاروائی میں سب انسپکٹرشمشیر الہی نے ملزم مجیب الرحمن ساکنہ اورغوچ کے گھر پر چھاپہ مار کرکے ملزم کے گھر سے 1200گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ علت 258جرم 9 CC,CN5Aتھانہ چترال رجسٹر ڈکرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی کاروائیوں پر خوشی اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او ،ایس ایچ او اقبال کریم اور سب انسپکٹر شمشیر الہیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کیا کہ آئندہ بھی اسی طرح پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے چترال کو منشیات سے پاک کرنے میں اپنابھرپور کردار ادا کرینگے