وفاقی پارٹیاں گلگت بلتستان کو چراگاہ کے طور پر استعمال کر رہے، بی ایس ایف کے زیر اہتمام کراچی میں سیمینار سے مقررین کا خطاب
کراچی(عابد شگری) وفاقی سیاسی پارٹیاں گلگت بلتستان کو بطور چرا ہ گاہ استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر رہے ہیں۔ اور ان پارٹیوں کے نمائند ے اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لئے عوامی حقو ق کے ساتھ سودا بازی کرتے ہیں بی ایس ایف بلتستان کی واحد قومی اور طلباء تنظیم ہے۔قوم کی کامیا بی بی ایس ایف سے مشروط ہے۔ کیونکہ یہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں سے کھل کر قومی مسائل پر بحث ہوتی ہے ان خیالات کا اظہاربی ایس ایف کے زیر اہتمام گلشن اقبال کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا بی ایس ایف کے زیر اہتمام گلشن اقبال کراچی میں ایک کنونشن منعقدہوئی۔ اس کنونشن میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار کی صدارت ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک اور مہمان خصوصی سابق وائس پرنسپل پبلک اسکو ل اینڈ کالج سکردو محمد علی کررہے تھے۔ سیمنارسے ڈاکٹر محمد اسحاق،محمد افضل بی ایم ٹی، محمد حسین شگری، جعفر بہشتی نے خطاب کیا ۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ، وائس پر نسپل محمد علی نے کہا کہ بی ایس ایف بلتستان کی واحد قومی اور طلباء تنظیم ہے۔قوم کی کامیا بی بی ایس ایف سے مشروط ہے۔ کیونکہ یہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں سے کھل کر قومی مسائل پر بحث ہوتی ہے۔ سابق صد ر بی ایس ایف محمد حسین شگری نے کہا کہ وفاقی سیاسی پارٹیاں گلگت بلتستان بطور چرا ہ گاہ استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر رہے ہیں۔ اور ان پارٹیوں کے نمائند ے اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لئے عوامی حقو ق کے ساتھ سودا بازی کرتے ہیں۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بی ایم ٹی سر براہ محمد افضل نے کہا کہ بی ایس ایف نے قومی مسائل کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگرکیا۔جعفر بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیڈ ٹ کالج سکردو کا قیام اور کمشنری الگ کرنے کا تصور بی ایس ایف نے کیا جو آج شر مند ہ تعبیر ہواہے۔ صدر محفل اور زاہد حسین مرکز ی الیکشن کمشنر بی ایس ایف نے کہا کہ بلتستان کے تما م ذیلی اور علاقا ئی تنظیموں کی قد ر کرتے ہیں ۔اور بی ایس ایف کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے مربو ط رہیں۔ تاکہ علاقے کے لئے بہتر انداز میں کام ہوسکے۔انہوں نے ڈاکٹر محمد اسحاق کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر بی ایس ایف کی طر ف سے شاندار خراج تحسین پیش کیا ۔ اور پھو لوں ہار پہنائے ۔آخر میں محمد رضاء نے مہمانوں اور طلباء کا بلتی زبا ن میں شکریہ ادا کیا جسے سامعین نے بہت سراہا۔