کھیل

شگر پولو پریمئر لیگ کے مقابلے جاری، روندو شاہین نے گلگت ہیڈکوارٹر کو شکست دے دی

شگر(عابدشگری) شگر میں جاری گلگت بلتستان پولو پریمئیر لیگ کے رنگا رنگ تقریب جاری ہے۔ لیگ کے تیسرے روز دو میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں رونق بلامک نے شگر اماچہ کو7-3اور دوسری میچ میں روندو شاہین نے گلگت ہیڈکوارٹر کو 9-3سے ہرا دیا۔ پہلے کھیلے گئے میچ روندو بلامک اور شگر اماچہ کے درمیاں کھیلا گیا جس میں روندو بلامک کی ٹیم نے 7 گول کیا جبکہ شگر اماچہ صرف 2 گول کرسکا۔ دوسرا میچ گلگت ہیڈکوارٹر اور روندو شاہین کے درمیاں کھیلا۔جوکہ انتہائی دلچسپ رہا۔ تیز بارش کے باوجود کھیل جاری رہا۔ اور کئی گھوڑے پھسل گئے۔روندو شاہین نے 9گول کرکے جیت لیا جبکہ گلگت کی ٹیم صرف 3گول کرنے میں کامیاب ہوئی۔پریمئرلیگ کے دوسرے دن تین میچ کھیلا گیا جس میں شگر ریڈ نے شگر گرین کو ہرا دیا ۔ دوسرے میچ میں نگر کی ٹیم بڑی مارجن سے جیت گئے جبکہ آخری میچ میں سکردو نے گانچھے کو ہرا دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button