نواز حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، انجمن امامیہ

نواز حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، انجمن امامیہ

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
ں
گلگت (پ ر) امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن کے ناظم مشتاق مسلم نے راولپنڈی کی امام بارگاہ کے باہر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے وفاق اور پنجاب حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے نواز حکومت کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے بلند بانگ دعوے صرف دکھاوے کے ہیں عملی طور پر دہشت گردوں کے خلاف وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت موثر کاروائی سے گھبراہٹ کا شکار ہے۔سول حکومتیں عوام کو دہشت گردوں کے حملوں سے تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہیں، عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اپنا کردار ادا کریں۔ حکمران صرف مذمتی بیان تک ہی محدود رہتے ہیں ان نام نہاد حکمرانوں سے دہشت گردوں کے خلاف کسی کاروائی کی توقع رکھنا عبث اور فضول ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام مذمت کرنا نہیں بلکہ دہشت گردوں کی مرمت کرنا ہوتا ہے، انہوں نے پاک فوج سے اپیل کی کہ وہ ملت جعفریہ کو تحفظ دینے کے لئے کردار ادا کریں اب ملت جعفریہ کا قاتل نواز حکومت پر کوئی بھروسہ نہیں رہا ہے کہ وہ ملت جعفریہ آئندہ تحفظ دینگے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔